Sunday, April 28, 2024

ایم کیو ایم  کی شکایات ازالہ کمیٹی  قیام کے بعد پارلیمنٹ  میں واپسی

ایم کیو ایم  کی شکایات ازالہ کمیٹی  قیام کے بعد پارلیمنٹ  میں واپسی
November 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ شکایات ازالہ کمیٹی  قیام کے بعد پارلیمنٹ میں واپس آ ہی گئی ایم کیو ایم نے سینیٹ سے استعفے واپس لے لئے قومی و صوبائی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفے واپس لئے جائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق حکومت اور ایم کیوا یم کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کی روشنی میں حکومت نے کراچی آپریشن سےمتعلق  شکایات ازالہ کمیٹی قائم کی تو ایم کیو ایم نے بھی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے سینیٹ سے استعفے واپس لے لئے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی کی قیادت میں تمام سینیٹرز نےا ستعفے واپس لینے کے لئے سیکرٹری سینیٹ کو  باقاعدہ درخوست دی جسے چیئر مین سینٹ نے منظور کرلیا۔ کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی نے کہا کہ کمیٹی کا فیصلہ کھلے دل سے قبول کریں گے کیونکہ ہم آپریشن کے حامی ہیں صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قانون سے بالا اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں ۔ ایم کیوایم نے پارلیمنٹ میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا سینیٹرز کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں آ کر غریب عوام کے مسائل اجاگر کر یں گے۔