Friday, March 29, 2024

ایم کیو ایم کہیں جارہی ہے نہ ہی چودھری برادران، شیخ رشید احمد

ایم کیو ایم کہیں جارہی ہے نہ ہی چودھری برادران، شیخ رشید احمد
February 1, 2020
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کہیں جارہی ہے نہ ہی چودھری برادران، معاملات ٹھیک ہیں۔ نواز شریف نے آنا نہیں، مریم نے جانا نہیں، شہباز شریف آسکتا ہے۔ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چودھری برادران کے بیان پر حیران ہوا ہوں، ہماری اپوزیشن ن لیگ ہے نہ ہی پیپلز پارٹی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کے سی آر کو بحال کرنا ہے۔ سرکلر ریلوے کیلئے عدالتی احکامات پر عمل کر رہے ہیں، عدالت میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ کا تعلق ہم سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو بتایا ہے 15 دن میں کے سی آر خالی کرانا آسان نہیں، خان صاحب نے کہا کہ عدلیہ جس طرح کہتی ہے اسے مطمئن کریں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ تیزگام سانحہ میں ذمہ دار افسران کو سزائیں دینے جارہے ہیں، حفیظ شیخ سے بات کی ہے، ریلوے پینشن کے معاملات حکومت لے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر زندہ ہے زندہ رہے گا، کشمیر میں شہداء کا قبرستان آباد ہے، اس کی جدوجہد آزادی ختم نہیں ہو گا۔ مزید بولے کہ عمران خان میری بات سنتے ہیں، میں نے آٹے کا کہنا تھا نہ ایکسپورٹ کریں، چینی کا بھی کہا تھا۔