Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم کو کراچی کے تمام مسائل کی ذمہ دار ہے، فاروق ستار

ایم کیو ایم کو کراچی کے تمام مسائل کی ذمہ دار ہے، فاروق ستار
January 4, 2020
کراچی (92 نیوز) ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو کراچی کے تمام مسائل کا ذمہ دار قرار دے دیا، کہتے ہیں ایم کیوایم کو صرف وزارتوں کی فکر ہے، عوام کی نہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں فاروق ستار نے پیشی پر میڈیا سے بات چیت میں ایم کیو ایم پر تابڑ توڑ حملے کیے، متحدہ کو کراچی کے مسائل کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ فاروق ستار کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو صرف اپنی وزارتوں کی فکر ہے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو یاد رکھنا چاہیے کہ وسیم اختر کی مدت ختم ہونے میں 6 ماہ رہ گئے ہیں۔ پھر ایم کیو ایم کو سوچنا چاہیے تیرا  کیا ہو گا کالیئے؟؟ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے عوام پہلے ناراض تھے، اب پی ٹی آئی سے بھی کوئی امید نہیں ہے۔