Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ حیران کن بات نہیں !!! ”را“ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت کا ڈھکے چھپے الفاظ میں اعتراف

ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ حیران کن بات نہیں !!! ”را“ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت کا ڈھکے چھپے الفاظ میں اعتراف
July 7, 2015
لاہور (92نیوز) بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سابق سربراہ نے 92نیوز کے پروگرام ”ہو کیا رہا ہے“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید انکشافات کر ڈالے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر بی بی سی رپورٹ میں بھارتی فنڈنگ کا ذکر کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے 92نیوز کے پروگرام ”ہو کیا رہا ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے بی بی سی کی رپورٹ کے متعلق کہا کہ دنیا میں ہر جگہ پیسہ چلتا ہے، برطانوی ادارے کی رپورٹ میں ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ کا ذکر کوئی حیران کن بات نہیں۔ اے ایس دلت نے ”را“ اور طالبان کے تعلقات کا بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں اعتراف کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کی پیشگی اطلاع ”را“ نے دی تھی۔ امرجیت سنگھ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پرویز مشرف کے آگرہ دورے پرصرف واجپائی پر فوکس کیا گیا جس پرایڈوانی اور دوسرے وزراءشاید ناراض ہو گئے اور بات آگے نہ بڑھ سکی۔ حریت رہنماوں اور کشمیری مجاہدین کی جانب سے رقوم لینے کی دعوے کی تردید پر ”را“ کے سابق سربراہ کوئی واضح جواب نہ دے سکے۔