Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم کارکن وقاص شاہ کے قاتل آصف کو گواہوں نے شناخت کرلیا

ایم کیو ایم کارکن وقاص شاہ کے قاتل آصف کو گواہوں نے شناخت کرلیا
July 11, 2015
کراچی (92نیوز) نائن زیرو پر رینجرز کی موجودگی میں ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کو قتل کرنے والے ملزم آصف علی کو دو گواہوں نے شناخت کر لیا ہے۔ گواہوں نے کہا ہے کہ وقاص شاہ کو قتل کرکے ملزم آصف حواس باختہ نظرآرہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے کارکن وقاص شاہ قتل کیس کے ملزم آصف علی کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شناخت پریڈکے دوران دونجی گواہوں کو کمرہ عدالت میں بلوایا گیا جنہوں نے ملزم آصف کو وقاص کے قاتل کے طور پر شناخت کر لیا۔ گواہوں کے مطابق ملزم آصف نے ہی رینجرز کی موجودگی میں فائرنگ کی اور وقاص شاہ کو قتل کرنے کے بعد حواس باختہ نظر آ رہا تھا۔ ایم کیوایم کارکن وقاص شاہ نائن زیروآپریشن کے موقع پر فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔