Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم کارکن وسیم دہلوی کے قتل میں ملوث چار پولیس اہلکاروں کا 13جون تک جسمانی ریمانڈ

ایم کیو ایم کارکن وسیم دہلوی کے قتل میں ملوث چار پولیس اہلکاروں کا 13جون تک جسمانی ریمانڈ
June 5, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کےکارکن وسیم دہلوی کےقتل میں ملوث چارپولیس اہلکاروں کاتیرہ جون تک جسمانی ریمانڈدےدیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیوایم کےکارکن وسیم دہلوی قتل کیس کی سماعت ہوئی توملزموں کوپیش کیاگیا۔ عدالت نےقتل میں ملوث ملزم انسپکٹرضمیرحسین،خیرمحمد،اسداللہ اورسکندرکوتیرہ جون تک جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیا۔ واضح رہے کہ بلدیہ ٹاون کارہائشی ایم کیوایم کاکارکن وسیم دہلوی تین جون کوعزیزبھٹی پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگیاتھا،جس کےبعدلواحقین کےاحتجاج پرایس ایچ اوکومعطل اوران چاروں ملزموں کوگرفتارکیاگیاتھا۔