Tuesday, April 23, 2024

ایم کیو ایم کارکن عمیرصدیقی نے 64 افراد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا !!! جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع

ایم کیو ایم کارکن عمیرصدیقی نے 64 افراد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا !!! جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع
June 25, 2015
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم الیکشن سیل کے رکن عمیر صدیقی کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی مزید توسیع کر دی۔ عدالت میں رینجرز لا ءآفیسرنے بتایاکہ عمیر صدیقی نے جے آئی ٹی میں چونسٹھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا۔ عمیر صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے دوہزار بارہ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم الیکشن سیل میں بھی کام کرتا رہا۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمیر صدیقی کے خلاف کوئی عینی شاہد نہیں ہے۔ اسکے خلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں لہٰذا اسے جیل بھیجا جائے جس پر عدالت نے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے وکیل کی شدید الفاظ میں سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اسٹیٹ کا وکیل کہتا ہے کہ عمیر نے 64افراد کا قتل کیا ہے، اسے جیل کیسے بھیجا جاسکتا ہے۔ رینجرز تفتیشی ادارہ نہیں، ملزم کے خلاف تحقیقات پولیس کرے گی۔