Friday, May 3, 2024

ایم کیو ایم کارکن سمیت 5دہشت گرد 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

ایم کیو ایم کارکن سمیت 5دہشت گرد 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے
November 28, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کارکن سمیت 5 مبینہ دہشت گردوں کو 90 روزکیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کارکن ملزم عقیل، گینگ وار کارندے جمیل، ریاض، حفیظ اور کاشف کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ لاءافسر نے بتایا کہ ملزم دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ تفتیش کیلئے تحویل میں رکھنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ملزموں کو نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔