Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم کا کوئی رکن اسمبلی مستعفی نہیں ہوگا : فاروق ستار

ایم کیو ایم کا کوئی رکن اسمبلی مستعفی نہیں ہوگا : فاروق ستار
September 21, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہےکہ ایم کیو ایم کا کوئی رکن اسمبلی مستعفی نہیں ہوگا ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم پاکستان کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں ندیم نصرت کے بیان کا جائزہ لینے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس بھی کی گئی ۔ اس میڈیا ٹاک میں ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا کوئی رکن اسمبلی سے مستعفی نہیں ہوگا ۔  فاروق ستار کا کہنا تھا کہ  پارٹی کے تمام شعبہ جات بھی بدستور کام کرتے رہیں گے۔ تئیس اگست کے عزم کے تحت اپنے کام کو جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی صفوں میں کوئی بے چینی نہیں۔