Tuesday, May 21, 2024

ایم کیو ایم کا کراچی کے مسائل وزیراعظم کے سامنے لانے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا کراچی کے مسائل وزیراعظم کے سامنے لانے کا فیصلہ
June 3, 2021

کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم نے کراچی کے مسائل وزیراعظم عمران خان کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔

خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد کل وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ وفد کی سربراہی خالد مقبول صدیقی کریں گے۔ ملاقات میں  وسیم اختر ، امین الحق اور دیگر رہنما شامل ہونگے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل ملاقات میں موجود ہونگے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کراچی کے تاجروں کے مسائل سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں گورنر راج لگانے کی تاجروں کی تجویز سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ تاجروں سے رشوت، کاروبار کو سیل کرنے اور گرفتاریوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ کراچی میں جعلی ڈومسائل بنا کر سرکاری بھرتیوں اور مردم شماری پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات ، وفاقی اداروں میں نوجوانوں کے لیے روزگار اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر بھی بات ہو گی۔ ترقیاتی منصوبوں ، پانی کے مسائل ، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ، کراچی پیکج پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت ہو گی۔