Friday, March 29, 2024

ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی کو ووٹ دینے کا اعلان

ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی کو ووٹ دینے کا اعلان
August 21, 2018
کراچی (92 نیوز) ايم کيو ايم پاکستان نے تحريک انصاف کے نامزد صدارتی اميدوار ڈاکٹر عارف علوی کو ووٹ دينے کی يقين دہانی کرادی۔ ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے بہادرآباد کا دورہ کیا اور صدر مملکت کے لیے پی ٹی آئی کےنامزد کردہ امیدوار ڈاکٹرعارف علوی کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔ کنوینر خالد مقبول صدیقی بولےہمارے درمیان ویژن کا ملاپ ہواہے، قومی اسمبلی میں جس طرح دونوں جماعتوں نے تعاون کیا وہ آگے بھی جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ایم کیوایم پاکستان ہماری اتحادی جماعت ہے۔ ایم کیوایم کے ووٹ حاصل کرکے کراچی سےملک کانیا صدر بنائیں گے۔ بہادرآباد کے بعد پی ٹی آئی کے وفد نے ادارہ نور حق کا بھی دورہ کیا اور ایم ایم اے  کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمان سے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ صدارتی امیداوار کی حمایت کی درخواست کی ۔