Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم کا نون لیگ سے رابطہ، رہنماؤں کو گیارہ دسمبر کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت

ایم کیو ایم کا نون لیگ سے رابطہ، رہنماؤں کو گیارہ دسمبر کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت
December 5, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم کا اپوزیشن جماعت نون لیگ سے رابطہ ہوا۔ وفد کی نون لیگ ہاؤس آمد ہوئی۔ رہنماؤں کو گیارہ دسمبر کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔

سندھ بلدیاتی ترامیمی بل کی منظوری پر کراچی میں سیاسی محاذ گرم ہو گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کے خلاف آل پارٹنز کانفرنس بلانے کے لیے کمر کس لی۔ ایک کے بعد ایک  سیاسی جماعتوں  کو یکجہ کرنے کے لیئے بھاگ دوڑ  میں تیزیاں آ گئیں۔

کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے  مسلم لیگ ن کے رہنماوُں سے ملاقات کی۔ سابق گورنر محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل نے معاملے پر متحدہ  کو حمایت کا یقین دلایا۔ رہنماوُں نے کہا پیپلزپارٹی کا وفاق میں اور صوبے میں الگ الگ چہرہ ہے۔ سندھ کے شہریوں کے حقوق پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

عامر خان نے کہا پیپلزپارٹی نے کسی جماعت سے بھی مشاورت نہیں کی۔ کے ایم سی  صرف نام کی حد تک رہ گئی ہے۔ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

دوسری جانب متحدہ  رہنماوں نے راجہ ہاوُس میں فنگشنل لیگ  کے رہنماوں سے بھی ملاقات کی اور اے پی سی میں شرکت   کرنے کی دعوت دی۔

اس سے قبل ایم کیوایم تحریک انصاف کراچی کی قیادت کو  دعوت دی جا چکی ہے۔ ترجمان ایم کیوایم کے مطابق اے پی سی 11 دسمبر کو  کراچی میں شیڈول ہے۔