Monday, September 16, 2024

ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے ، گنتی کی بجائے پولنگ دوبارہ کرائی جائے،فاروق ستار

ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے ، گنتی کی بجائے پولنگ دوبارہ کرائی جائے،فاروق ستار
July 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز) رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، جن نشستوں پر زبردستی ہرایا گیا، وہاں دوبارہ گنتی کے بجائے دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ متحدہ رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی سندھ ہائیکورٹ میں پیشی  ہوئی ، الیکشن کمیشن کے وکیل نے نااہلی سے متعلق درخواست مسترد کرنے کی درخواست کی   جس پر  سندھ ہائیکورٹ نے فاروق ستار کیخلاف دائر درخواست خارج کردی ۔ میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ  دھاندلی سے بڑھ کر کچھ کیا گیا ہے  ،انہوں نے  ہاری ہوئی سیٹوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کردیا  ۔ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا ایم کیوایم کا مینڈیٹ زبردستی چھینا گیا ۔ متحدہ رہنماء نے کہا پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کئے گئے  ، فاروق ستار نے قبضہ کرنے والوں کے نام بتانے کا بھی اشارہ دے دیا  ۔