Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم کا دہشتگرد رئیس مما ملائیشیا سے گرفتار

ایم کیو ایم کا دہشتگرد رئیس مما ملائیشیا سے گرفتار
December 23, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) متحدہ قومی موومنٹ کا بدنام زمانہ دہشت گرد رئیس مما ملائیشیا سے گرفتار ہوگیا  ۔  گرفتار دہشت گرد رئیس ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، زمینوں پر قبضے سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے ۔۔

کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد پاکستان سے فرار ہونے والا متحدہ قومی موومنٹ کا دہشت گرد رئیس ملائیشیا میں قانون کے شکنجے میں آگیا ۔ رئیس کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد پہلے دبئی اور پھر ملائیشیا فرار ہوگیا تھا ۔

رئیس مما کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، زمینوں پر قبضہ اور پولیس بس پر فائرنگ یعنی سانحہ چکرا گوٹھ کا اہم کردار ہے ۔

ملزم سانحہ بلدیہ کے مقدمے میں بھی ملوث ہے ۔ متحدہ قائد کا قریبی ساتھی رئیس کراچی تنظیمی کمیٹی کا بھی اہم رکن رہ چکا ہے ۔

رئیس نے 2008 سے 2013 تک ساجد شٹرو کے ساتھ مل کر ٹارگٹ کلنگ کی ۔ رئیس شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی 8 ٹیمیں چلاتا تھا جبکہ کورنگی اور لانڈھی میں ہونے والی چائنہ کٹنگ میں بھی رئیس مما کا اہم کردار ہے ۔

گرفتاری کے بعد انٹرپول کے ذریعے رئیس کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا ۔