Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم کا حکومت کیساتھ مزید مذاکرات نہ کرنیکا اعلان، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے ثالثی کردار کی قدر نہیں کی: رابطہ کمیٹی

ایم کیو ایم کا حکومت کیساتھ مزید مذاکرات نہ کرنیکا اعلان، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے ثالثی کردار کی قدر نہیں کی: رابطہ کمیٹی
August 22, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت کے ساتھ مزید مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے ثالثی کردار کی قدر نہیں کی۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی نے احتجاجاً اپنے استعفے دے دیئے ہیں انہیں حکومت کو ہر قیمت پر تسلیم کرنا ہو گا، اب ایم کیوایم کے ہر منتخب رکن کو تینوں ایوانوں سے مستعفی سمجھا جائے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں طے پایا تھا کہ مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہو گا مگر وزیراعظم نوازشریف نے فضل الرحمان کی ثالثی کی قدر نہیں کی اور ان کی نیک کاوشوں کو سبوتاژ کیا۔ مولانا فضل الرحمان جب چاہیں ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں لیکن وہ ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مذاکرات کیلئے ثالث کی حیثیت سے مزید زحمت نہ کریں۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کراچی تشریف لائے لیکن وہ اپنے ہی ایوان کے رکن رشید گوڈیل کی عیادت کے لئے اسپتال نہیں گئے۔