Monday, September 16, 2024

ایم کیو ایم چھوڑنے والوں کو باضمیر اور شامل ہونے والوں کو لالچی کہنا دوہرا معیار ہے: ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم چھوڑنے والوں کو باضمیر اور شامل ہونے والوں کو لالچی کہنا دوہرا معیار ہے: ڈاکٹر فاروق ستار
April 7, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلاف رائے ہی اس کا حسن ہے۔ ایم کیو ایم چھوڑنے والوں باضمیر اور شامل ہونے والوں کو لالچی کہنا دوہرا معیار ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اللہ خان کو پارٹی میں شمولیت پر پیسے نہیں دل دیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اختلاف رائے ہی جمہوریت کا حسن ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو چھوڑنے والوں کو باضمیر اور اس میں شمولیت اخیتار کرنے والے کو لالچی کہنا دہرا معیار ہے۔