Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے علی زیدی نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا

ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے علی زیدی نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا
August 29, 2016
کراچی(92نیوز)تحریک انصاف کراچی کے رہنما علی زیدی نے آرمی  چیف  جنرل راحیل شریف کو خط لکھ  کر متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق علی زیدی نے پاک فوج کے سربراہ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ فوج صرف پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی ہی نہیں بلکہ نظریاتی سرحدوں کی بھی محافظ ہے ۔جنرل ضیاالحق نے ایم کیو ایم بنائی، مشرف نے اسے مضبوط کیا اب یہ ذمہ داری جنرل راحیل شریف کی ہے کہ وہ اس ملک دشمن جماعت پر پابندی عائد کریں ۔  فاروق ستار کا الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی قوم کی آنکهوں میں دهول جهونکنے کے مترادف ہے ۔ علی زیدی نے کراچی میں دہشت گردی کی روک تهام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف  میجر جنرل بلال اکبر کی قیادت میں جاری رینجرز آپریشن کو بھی  سراہا ۔