Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے !!! ”را“ بلوچستان میں بھی مداخلت کر رہی ہے: وزیرداخلہ بلوچستان

ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے !!! ”را“ بلوچستان میں بھی مداخلت کر رہی ہے: وزیرداخلہ بلوچستان
June 30, 2015
کوئٹہ (92نیوز) وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایم کیو ایم پر پابندی کامطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ صوبے میں بھارتی خفیہ ایجنسی مداخلت کر رہی ہے جس کی پہلے ہی نشاندہی کر دی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ حقیقت پر مبنی ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہاکہ صوبے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی مداخلت کے ثبوت پہلے ہی فراہم کر دیئے تھے۔ متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی ہونی چاہیے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دو کالعدم تنظیموں کی لڑائی میں بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کےلئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو ملکی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔