Monday, May 20, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن کے قتل میں ملوث تین ٹارگٹ کلرز گرفتار

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن کے قتل میں ملوث تین ٹارگٹ کلرز گرفتار
October 4, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز کو رینجرز نے دھرلیا ۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز کو شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کیا گیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز آصف ، شاہد عزیز اوردانش ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن اور یونین کونسل کے چیئرمین راشد عرف ماموں کے قتل میں ملوث ہیں ۔
گرفتار ٹارگٹ کلرز نے انکشاف کیا کہ انہیں قتل کے احکامات امریکا سے ایم کیو ایم لندن کی ممبر کہکشاں دیا کرتی تھی ۔ جس کے لیے واٹس اپ ایپلی کیشن کا استعمال کیا جاتا تھا ۔راشد عرف ماموں کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ کہکشاں نے تین لاکھ روپے کی رقم دو قسطوں میں بھیجی ۔ گ
گرفتار ٹارگٹ کلرز ایم کیوایم لندن کی قیادت پر ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ وصولی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں ۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کرلیا گیا ۔