Monday, September 16, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے ریلی کے لئے رابطہ عوام مہم شروع کردی

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے ریلی کے لئے رابطہ عوام مہم شروع کردی
April 23, 2017
کراچی (92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے قائد فاروق ستار نے اتوار کی ریلی کے لیے رابطہ عوام مہم شروع کردی ۔ انہوں نے فیڈرل بی ایریا میں مارکیٹوں کا دورہ کیا اور پمفلٹ تقسیم کیے ۔ کہتے ہیں اب مطالبہ نہیں فیصلہ کیا ہے کہ حقوق حاصل کرکے رہیں گے۔ تفصیلات کےمطابق اتوار کو ریلی کامیاب بنانے کے لیےفاروق ستارکی رابطہ عوام مہم شروع کر دی ہے اور سیدھے  فیڈرل بی ایریا کے علاقے نصیر آباد پہنچے۔ ریلی کے لیے لگائے گئے کیمپ میں کارکنوں سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی صوبے کو ستر فیصد کما کردیتا ہے بدلے میں ملا کیاکچرا اور پیاس ۔ فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ کراچی ریلی تاریخی ہوگی عوام اپنے حقوق کی جدوجہد گھروں سے نکلیں گے۔ ایم کیو ایم  پاکستان کے قائد نے دیگر رہنماؤں کے  ساتھ مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور ریلی میں شرکت کے لیے پمفلٹس تقسیم کیے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کو 23 اپریل کو ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی ۔ سرکاری اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں لاوڈ اسپیکر کے استعمال اور اشتعال انگیز سیاسی تقاریر پر پابندی ہوگی ۔