Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی جانب سے ایک بارپھر قانون نافذکرنیوالےاداروں پر تنقید کا سلسلہ شروع

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی جانب سے ایک بارپھر قانون نافذکرنیوالےاداروں پر تنقید کا سلسلہ شروع
March 1, 2017
  کراچی(92نیوز)ایم کیوایم پاکستان کے رہنماوں کی جانب سے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں اورحکومت پر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہےکارکن ندیم خان کی نماز جنازہ کے موقع پر فیصل سبزواری اور خواجہ اظہارالحسن نے کراچی کے امن کو خوف کی علامت قراردیا۔ تفصیلات کےمطابق اورنگی ٹاون میں کارکن ندیم خان کی نمازجنازہ کے بعد ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی کے امن کو خوف کی علامت قراردیا اورسوال کیا کہ ریاست اورعدلیہ اور کہاں ہے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا ندیم کو سترہ دسمبر کو لوگوں کے سامنے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا ۔ ندیم خان کی نماز جنازہ میں ایم کیوایم کے سینئیر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ارکان پارلیمنٹ سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔