Friday, May 3, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں میں اختلافات برقرار

ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں میں اختلافات برقرار
May 11, 2018
کراچی (92 نیوز) حیدر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں اختلافات بدستور برقرار ہیں۔ خالد مقبول صدیقی کے آج دورہ حیدرآباد کے موقع پر فاروق ستار کے حامی اراکین اسمبلی کو دعوت نہیں دی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی آج ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچ رہے ہیں۔ وہ کوہ نور چوک پر شام 7 بجے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ خالد مقبول کے دورے کے موقع پر بہادرآباد گروپ نے ڈاکٹر فاروق ستار کے حامی کارکنوں اور اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کو مدعو نہیں کیا ۔ رکن قومی اسمبلی وسیم حسین، سندھ اسمبلی کے اراکین صابر قائم خانی اور راشد خلجی نے 92 نیوز کو بتایا کہ خالد مقبول صدیقی کے دورہ حیدر آباد کے موقع پر انہیں کوئی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ ڈپٹی میئر حیدر آباد سہیل مشہدی نے بھی خالد مقبول کے دورہ حیدر آباد پر اعتماد میں نہ لئے جانے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے مزید انتشار کا شکار ہوں گے۔