Thursday, September 19, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنز کے خلاف درخواست دائر

ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنز کے خلاف درخواست دائر
February 20, 2018

کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنز کے خلاف درخواست دائر کر دی گئ ۔
درخواست خالد مقبول صدیقی کی جانب سے کنور نوید نے دائر کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فاروق ستار گروپ نے غیر ائنیی انٹرا پارٹی پارٹی انتخابات کرائے ۔ یہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پراٹی الیکشن نہیں ۔ یہ کسی گروپ کے الیکشن ہو سکتے ہیں ۔ ۔جنرل ورکرز اجلاس بھی غیر قانونی تھا ۔
درخواست میں کہا گیا کہ فاروق ستار گروپ کے پاس انٹرا پارٹی الیکشن منتقد کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا ۔ پارٹی کی سینٹرل کور آڈینشن کمیٹی کو بائی پاس کیا گیا ۔ سیٹرل کوارڈینشن کمیٹی کو تحلیل کرنا غیر آئینی تھا ۔ ان کے پاس اختیار نہیں تھا ۔
درخواست میں کہا گیا کہ خالد مقبول صدیقی کو غیر قانونی طور پر کنوئینر کے عہدے سے ہٹایا گیا ۔ انٹرا پارٹی انتخابات کا ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ۔ خالد مقبول صدیقی نے ہی سینٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کئے۔ 
اس پر الیکشن کمیشن نے ستائیس فروری کے لیے نوٹس جاری کر دیا ۔