Friday, May 17, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کی فلاحی اور رہائشی پلاٹوں پر تعمیرات گرانے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست

ایم کیو ایم پاکستان کی فلاحی اور رہائشی پلاٹوں پر تعمیرات گرانے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست
January 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سپریم کورٹ کے  کراچی میں فلاحی اور رہائشی پلاٹوں پر تعمیرات گرانے کے حکم پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر  خالد مقبول صدیقی نے  نظر ثانی کی درخواست کردی ۔ دوسری جانب میئر کراچی نے بھی کہہ دیا کہ عہدہ چھوڑ دوں گا مگر کسی رہائشی عمارت کو نہیں ٹوڑیں گے ، عوامی مسائل کے حل کیلئے جیل بھی جانا پڑا تو نہیں گھبرائیں گے۔ سپریم کورٹ کے کراچی میں فلاحی اور رہائشی پلاٹس پر کمرشل تعمیرات مسمار کرنے کا حکم پر پاکستان پیپلزپارٹی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بھی  تحفظات  کا اظہار کر دیا۔ کنوینر ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا کہ  سپریم کورٹ کے زیر نگرانی ایک کمیٹی بنائی جائے ،  جو 40 سال کا احتساب کرے۔انہوں نے کہا 500 عمارت کے بارے میں تحقیقات شروع کی گئی تو بڑےنام سامنے آئیں گے ۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں نے مزید کہا  کہ یہ انسانی مسئلہ ہے  شادی ہالز میں لوگوں نے تقاریب بک کر رکھی ہیں، جبکہ عمارتیں گرانے کے حکم پر آگر عملدرآمد بھی کردیا تو غیر قانونی تعمیر کرنے والے کا کچھ نہیں جائے گا۔