Monday, September 16, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں ایم کیوایم کے بانی کے حق میں نعرے

ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں ایم کیوایم کے بانی کے حق میں نعرے
April 23, 2017
  کراچی (92نیوز)کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں ایم کیو ایم کے بانی کے حق میں نعرے لگائے گئے  کارکنوں نے ساتھی کا ترانہ بھی بجایا مگر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت چپ سادھے رکھی ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں بانی قائد کے حق میں نعرے کارکنوں نےشروعات میں ہی قیادت کو امتحان میں ڈال دیا۔ فاروق ستار کی قیادت میں سنو کراچی  ریلی کا لیاقت آباد سے آغاز ہوا ہی تھا کہ کارکنوں نے بانی قائد کے نعرے لگانا شروع کردیئے ۔ نعرے لگانے والےریلی کے ساتھ ساتھ چلتے رہےمگر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا تھا تمام رہنماؤں نے کارکنوں کو سمجھانے کے بجائے چپ رہنے میں عافیت جانی۔قیادت کی خاموشی پرکارکنوں کا حوصلہ اور بڑھ گیاریلی کچھ دور ہی چلی تھی کہ ایم کیو ایم کا ساتھی ترانہ بجنے لگےاسی دھن پر کارکن نعرے لگاتے ریلی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔