Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ مصطفی کمال نے لوٹ لی

ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ مصطفی کمال نے لوٹ لی
April 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) متحدہ موومنٹ پاکستان کی  ایک اور پتنگ کٹ گئی  رکن سندھ اسمبلی  سمیتا افضال  پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئیں، مصطفی کمال نے فاروق ستار کی خفیہ ملاقاتوں کی تفصیلات بتادیں اور کہاکہ فاروق ستار نے انیس قائمخانی سے ملاقات میں پوچھاعدالت سے ان کےخلاف فیصلہ آیا توپی ایس پی والوں کے پاس ان کےلئے کیا  پیکیج ہے۔ ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی سمیتاافضال  بھی کمال کی پارٹی میں شامل ہوگئیں۔مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار پربرس پڑے ، کہاکہ  فاروق ستار نے 24 مارچ کوانیس قائمخانی سے اپنے دوست کے گھر ملاقات کی، پوچھا عدالت سےان کےخلاف فیصلہ آیا تو پی ایس پی کے پاس  ان کےلئے کیاپیکج ہے۔ پی ایس پی چیئرمین نے کہاکہ فاروق ستارنے سینٹ الیکشن میں  کامران ٹیسوری کو ووٹ دینےکےلئے انیس قائمخانی کی منتیں کی تھیں ، جلسے کامیاب کروانے کے لئے فون کرکے  کارکن بھجوانے کی درخواست کرتے تھے۔ مصطفی کمال نے یہ بھی بتایاکہ ڈیڑھ برس پہلے فاروق ستارنے ان سے بھی ملاقات کی تھی اور کہاتھاکہ پتنگ کے نام پرمہاجروں کےساتھ بلف کرونگا ۔ مصطفی کمال نےفاروق ستار کے لئے پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ کےلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربرہ نے کہاکہ ایم کیوایم والےنہیں چاہتے کے اسیرکارکن رہاہوں یا لاپتہ کارکن واپس گھروں کو پہنچیں۔