Sunday, May 5, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کو مسلم لیگ ن کی سپورٹ ہے، مصطفی کمال

ایم کیو ایم پاکستان کو مسلم لیگ ن کی سپورٹ ہے، مصطفی کمال
December 7, 2017

کراچی (92 نیوز) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن پر بھی برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو مسلم لیگ ن کی سپورٹ ہے۔
حیدر آباد روانگی سے پہلے پاکستان ہاوس کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کی طرف کر دیا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن کی چائنہ کٹنگ کر کے ایم کیو ایم پاکستان بنالی گئی۔ مسلم لیگ ن چائنہ کٹنگ پارٹی کو سپورٹ کر رہی ہے۔
مصطفی کمال نے الزام لگایا کہ حیدر آباد کا مئیر چالیس کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔ مئیر حیدر آباد کی کرپشن کے پیسے سے فاروق ستار جلسے کر رہا ہے۔
دوسری طرف پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ نے سانحہ بلدیہ فیکڑی کو حادثہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ فیکڑی دہشتگردی نہیں تھی۔ آگ لگائی نہیں گئی تھی بلکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
مصطفی کمال نے کہا کہ فیکٹری جرمنی سے انشورڈ تھی اس کے پیسے لینے کے لیئے جلانے کا ڈرامہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے پر کلیم نہیں ملنا تھا اس لیئے دہشتگردی کا الزام لگایا گیا۔