Tuesday, April 23, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں اثر انداز ہونے میں ناکام ،متحدہ کا لندن سیکرٹریٹ پھر سرگرم ہوگیا

ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں اثر انداز ہونے میں ناکام ،متحدہ کا لندن سیکرٹریٹ پھر سرگرم ہوگیا
August 31, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں اثر انداز ہونے میں ناکام ہوگئی متحدہ  کا لندن سیکرٹریٹ  ایک بارپھرسرگرم  ہوگیا۔ متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے گھر کے اطراف سے شروع ہونے والی وال چاکنگ دیگر علاقوں تک پھیل گئی۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں اثر انداز ہونے میں ناکام اور متحدہ لندن سیکریٹریٹ سرگرم ہوگیا  بدلہ گروپ کے نام سے کراچی کے مختلف علاقوں میں متحدہ کے قائد کے حق اور پاکستان مخالف نعروں کی وال چاکنگ کردی گئی متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے گھر کے اطراف سے شروع ہونے والی وال چاکنگ دیگر علاقوں تک بھی پھیل گئی ۔ شہر میں متحرک ہونے کے متحدہ پاکستان کے دعوے دھرے رہ گئے ۔ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کے ساتھ پولیس بھی سوتی رہ گئی ادھر ایم کیو ایم لندن کے حامیوں نے دیواریں رنگین کردیں  شہری نے بھی پاکستان مخالف نعروں پر کرارا جواب دے دیا  اور پاکستان مخالف نعروں کو پاکستان زندہ سے بدل ڈالا  پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو پکڑنے کے لیے پولیس کی معمولی سی کوشش بھی دیکھنے میں نہ آئی ۔