Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی کے مسائل پر اے پی سی بلانے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی کے مسائل پر اے پی سی بلانے کا اعلان
August 18, 2020
 کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے مسائل پر کراچی کانفرنس کے نام سے اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی بہادرآباد میں پریس کانفرنس ہوئی۔ خواجہ اظہار نے سندھ حکومت  کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔ کراچی کانفرنس کے نام سے اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا۔ متحدہ رہنما نے کہا کہ کراچی کو بنانا ریپبلک بنا کر رکھ دیا ہے۔ کراچی لاڑکانہ جبکہ لاڑکانہ موئن جوداڑو بن گیا ہے۔ متحدہ رہنما نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے نام پر کراچی کے ساتھ دھوکا ہوا ہے جس میں عوام کے بجاٗئے کرپٹ حکمران مضبوط ہوئے ہیں۔