Friday, May 3, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں قیام امن کیلئے کانفرنس بلانے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں قیام امن کیلئے کانفرنس بلانے کا اعلان
September 19, 2016
کراچی(92نیوز)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کراچی میں قیام امن کے لئے کراچی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا، انہوں نے عوام نے منتخب کیا ہے سب سے پہلے ان کے مسائل کو اجاگر کریں گے ۔ تفصیلات کےمطابق  ہائی کورٹ میں ضمانت حاصل کرنے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن پہنچے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ ایم کیو ایم قیام امن کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل کراچی کانفرنس جلد بلائی گی۔ خواجہ اظہارالحسن نے اپنے اٹھائیس سالہ سیاسی سفر کو بے داغ قرار دیتے ہوئے کہا گرفتاری سے ان کی تضحیک ہوئی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ راو انوار  سے ذاتی اختلاف نہیں انہیں وزیر اعلی نے معطل کیا ۔ راو انوار کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ عدالت نے خواجہ اظہارالحسن کی پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔