Saturday, April 20, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کا قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان کا قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ
September 10, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان  نے اپنے قائد سے علیحدگی کے بعد کھالوں سے بھی لاتعلقی کا اظہارکردیا  فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ اس سال ایم کیو ایم قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرے گی  مخیر حضرات ایم کیو ایم کے شہداکے خاندانوں کو گود لے لیں ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے فیصلہ  کیا ہے کہ اس مرتبہ قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرینگے ۔ کہتے ہیں ہم پر الزامات بھی لگتے ہیں گرفتاریاں بھی ہوتی ہیں اور کھالیں بھی ہم سے چھین لی جاتی ہیں۔  فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عید کے بعد مخیر حضرات سے ادارے اور شہداء کے اہل خانہ کو سنبھالنے کے لئے درخواست کریں گے  ۔ ڈاکٹرعاصم کیس سے متعلق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ کیس اپنے انجام تک نہیں پہنچے گا ہمارا مطالبہ ہے کہ وسیم اختر کو فی الفور رہا کیا جائے۔