Tuesday, April 23, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ میں تین روزہ شجرکاری مہم کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ میں تین روزہ شجرکاری مہم کا اعلان
September 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز)ایم کیوایم پاکستان نے سندھ میں3روزہ شجرکاری مہم کا اعلان کر دیا ۔ شجرکاری مہم پانچ سے سات ستمبر تک جاری رہے گی، خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ  مہم کے دوران لاکھوں پودے لگائے جائیں گے۔ متحدہ نے شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں لاکھوں پودے لگانےکاعزم کر لیا ۔ متحدہ کے سربراہ خالدمقبول صدیقی نےبہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ دنیا کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج موسمیاتی تبدیلی ہے، سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کرہ عرض کو بچائیں۔ متحدہ سربراہ نے کہاکہ ان کی شجرکاری مہم وزیراعظم عمران خان کی شجرکاری مہم کا حصہ ہے ، صاف اور شاداب پاکستان کیلئے صاف اور شاداب کراچی ضروری ہے۔ میئرکراچی وسیم اخترنےکہاکہ بلدیہ عظمی کے پاس ساڑے تین لاکھ پودے موجودہیں۔شجرکاری مہم میں اسکول اور کالجوں کے بچوں، این جی او اور نوجوانوں کو شامل کیاجائے گا۔ متحدہ رہنماؤں کاکہناتھاکہ شہراورصوبے کرصاف ستھرااور ہرا بھرا رکھناہم سب کا فرض ہے۔