Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کیخلاف 24 ستمبر کو احتجاج کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کیخلاف 24 ستمبر کو احتجاج کا اعلان
September 21, 2020
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے سندھ حکومت کیخلاف 24 ستمبر کو احتجاج کا اعلان کردیا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کوٹہ سسٹم کے خاتمے اور مسائل کے حل کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔ پاکستان سے محبت کو غلامی نہ سمجھا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء کا کہنا تھا کہ سندھ کو کرپٹ اور نسل پرست پی پی حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ جنوبی سندھ صوبہ بنایا جائے، صوبے کا مطالبہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کے حقوق غصب کرنے کے خلاف ہم یہ ریلی نکال رہے ہیں۔ میں سب  سے کہتا ہوں رنگ و نسل، لسانیت کی پرواہ کئے بغیر کراچی کے حق کے لئے اس ریلی میں شرکت کی جائے۔ خالد مقبول صدیقی مزید بولے کہ ہم 4 اکتوبر کو حیدرآباد اور 11 اکتوبر کو میر پور خاص میں بھی ریلی نکالیں گے۔