Sunday, May 5, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کا 17فروری کو حیدرآباد پکا قلعہ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا 17فروری کو حیدرآباد پکا قلعہ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان
January 21, 2017

حیدرآباد (92نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں پیپلزپارٹی نے سندھ میں آٹھ سال سے یک طرفہ حکمرانی کی، سندھ حکومت چلانے کا فارمولا تقسیم در تقسیم کا ہے، شہری عوام کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، نون لیگ کو پنجاب کے سوا کسی علاقے سے غرض نہیں۔

انہوں نے 17 فروری کو حیدرآباد کے پکا قلعہ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 17 فروری کو پتہ چل جائے گا کہ جلسہ اور جلسی میں کیا فرق ہوتا ہے۔

حیدرآباد پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں بھی کوئی ترقی نظر نہیں آتی، بلدیاتی اختیارات کے حصول کے لئے دھرنے بھی دیے جائیں گے، دھرنے دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ نظر نہیں آتا، یہ دھرنے کئی دنوں کے لئے بھی ہوسکتے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ اگر آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت اختیارات نہیں دیے گئے تو پھر ملک میں 20 انتظامی یونٹوں کے قیام کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے کہا گورنر سندھ کی نام‍زدگی کے حوالے سے اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ گورنر سندھ کی نامزدگی میں ایم کیو ایم سے مشاورت کی جائے گی۔