Thursday, May 9, 2024

ایم کیو ایم پاکستان نے وزارت چھوڑنے کے بعد مزید فیصلے کر لئے

ایم کیو ایم پاکستان نے وزارت چھوڑنے کے بعد مزید فیصلے کر لئے
January 13, 2020
کراچی ( 92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے وزارت چھوڑنے کے بعد مزید سخت فیصلے کرلیے، کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت سے تحفظات پر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج گورنر ہاؤس میں کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس کا ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کرتے ہوئے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس آج وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں ہوگا جبکہ ایم کیوایم پاکستان کے کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گذشتہ روز وزارت چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے میئر کراچی وسیم اختر ، فیصل سبزواری اور کنور نوید جمیل کو شرکت کرنا تھی۔