Friday, March 29, 2024

ایم کیو ایم پاکستان نے ندیم نصرف ، مصطفیٰ عزیزآبادی ،واسع جلیل اور قاسم رضا کو رابطہ کمیٹی سے فارغ کر دیا

ایم کیو ایم پاکستان نے ندیم نصرف ، مصطفیٰ عزیزآبادی ،واسع جلیل اور قاسم رضا کو رابطہ کمیٹی سے فارغ کر دیا
September 21, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم پاکستان  نے کنوینر ندیم نصرت ، مصطفی عزیز آبادی ، واسع جلیل اور قاسم علی رضا کو رابطہ کمیٹی سے فارغ کردیا ۔ ایم کیوایم قائد کے خلاف سیاسی جماعتیں سندھ اسمبلی میں آج غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے قرار داد پیش کریں گی خواجہ اظہار الحسن ایوا ن میں پالیسی بیا ن بھی دیں گے  ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم پاکستان نے  پالیسی کے خلاف جانے والے  پارٹی کنوینر ندیم نصرت سمیت  رابطہ کمیٹی کے چار رہنماوں کی بنیادی رکنیت ختم کردی  ۔ فیصلہ ہوا  ڈاکٹر فارو ق ستار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ، پارٹی کے جاری بیان کے مطابق تمام عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت کردی گئی ہے کہ جو بھی 23 اگست کی پالیسیوں کے خلاف جائے گا۔اس کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔ ایم کیوایم کے بانی قائد کی ملک دشمن تقاریر پر آج سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ، پی ٹی ائی اور فنکشنل لیگ غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے قرار داد پیش کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیوایم کے خلاف پیش کی جانیوالی کسی بھی قرارداد کی مخالف نہیں کریگی پارٹی کے سینئر رہنما اور قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن پالیسی بیان بھی دیں گے ۔