Thursday, March 28, 2024

ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی  کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
June 28, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 کے لئے ایم کیوایم پاکستان نے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ، ڈاکٹر فاروق ستار این ا ے245اور 247 جبکہ خالد مقبول صدیقی این اے  255  سے قسمت آزمائیں گے  ، فاروق ستار کہتے ہیں ایم کیوایم پاکستان ایک ہے اور ہم پتنگ کے نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے۔ ایم کیوایم  پاکستان نے کراچی ،حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ  کے پانچ شہروں سے  قومی اسمبلی کی نشستوں پر  امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی   ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کراچی  کے حلقے این اے 245 اور 247 جبکہ کنوینر خالد مقبول صدیق 255 سے قسمت آزمائیں  گے ، این اے 243 سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مقابلے علی رضا عابدی  کو ٹکٹ دیا گیا ہے این اے 246 سے محفوظ یار خان چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مقابلہ کریں گے۔جبکہ این اے 253 سے چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا مقابلہ اسامہ قادری سے ہوگا ۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سنئیر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ایم کیو ایم پاکستان  ایک ہے جس کا نشان پتنگ ہے ، اس اتحاد کو قائم رکھنے کے لیے  عملی طور پر کام کرنا ہوگا ۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی پر چھوڑ دیا ہے وہ کہ جس کو الیکشن میں ٹکٹ جس کو چاہیں دیں۔