Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں شجرکاری مہم شروع کردی

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں شجرکاری مہم شروع کردی
September 5, 2018
کراچی ( 92 نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔متحدہ رہنماؤں نے کراچی کے جھیل پارک میں پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا، عامرخان کہتے ہیں فاروق ستار کہیں نہیں جا رہے جھیل پارک میں شجر کاری مہم کے آغاز میں طلبہ نے بھی سیاسی رہنماؤں کا ساتھ دیا  ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامر  خان کاکہناتھاکہ سب نے مل کر کراچی میں پودے لگانے ہیں۔ اس موقع پر عامر خان نے یہ بھی کہاکہ فاروق ستار پارٹی چھوڑ کرنہیں جارہے ۔ میئرکراچی وسیم اختر کاکہناتھاکہ ہرشخص ایک پودا لگائے گا تو ماحول تبدیل ہو جائے گا، شجرکاری مہم کے دوران لاکھوں پودے لگائے جائیں گے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی شجرکاری مہم تین دن تک جاری رہے گی  جس میں  کراچی سمیت سندھ بھر میں پودے لگائے جائیں گے۔