Saturday, April 20, 2024

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم مسترد کردی

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم مسترد کردی
March 6, 2017
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما اوراپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی  خواجہ اظہارالحسن نے سانحہ سیہون پرعدالتی کمشن کامطالبہ کرتےہوئے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کردیا۔ تفصیلات کےمطابق اسمبلی کےاندرسانحہ سیہون پربات کرنیکی اجازت نہ ملنے پرخواجہ اظہارالحسن نے اسمبلی کے باہرکھل کربات کی۔  اپوزیشن لیڈربولےسندھ حکومت لاشوں پرسیاست کررہی ہے ۔ پہلے چچا وزیر اعلی بات نہیں سنتے تھے اب بھتیجے  نے بھی وہی روش اختیار کررکھی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی اور وزیر اعلیٰ پر بھی خوب گرجے برسے بولے پیپلزپارٹی کی مددسےجیل میں ہمارے کارکنوں اورانکے اہلخانہ  پر  وفاداریاں تبدیل کرنے پردباو ڈالاجارہاہے یہ سلسلہ بند نہ ہوا توسینٹرل جیل اوروزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنادینگے۔ خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ایک آمرانہ قانون سازی کے لیے اجلاس بلایاگیا۔ اسپیکرسندھ اسمبلی نےاپنے منصب سے انصاف نہیں کیا۔