Saturday, May 4, 2024

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ ریلیف آرڈیننس مکمل مسترد کر دیا

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ ریلیف آرڈیننس مکمل مسترد کر دیا
May 16, 2020

کراچی ( 92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ ریلیف آرڈیننس مکمل مسترد کردیا ، کنوینر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں سندھ حکومت نے کراچی کو  ذاتی کمائی کا ذریعہ سمجھ لیا ہے،مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجروں کو فی الفور قرضے دئیے جائیں اور یوٹیلٹی بلز معاف یا موخر کیے جائیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر  تاجر کنونشن سے کنوینر متحدہ  خالد مقبول صدیقی نے دھواں دھار خطاب کیا ، بولے سندھ حکومت نےکراچی کو ذاتی کمائی کا ذریعہ سمجھ لیا ہے ، ان کو بتانا چاہتا ہوں اگر کراچی نہیں چلے گا تو ملک نہیں چلے گا ۔

خالد مقبول صدیقی نے اعلان کیا کہ ایم کیوایم  پاکستان سندھ ریلیف آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے ،  مطالبہ کیا کہ تاجروں کو فی الفور قرضے دئیے جائیں  اور  یوٹیلٹی بلز معاف یا موخر کئے جائیں۔

 خالد مقبول صدیقی  کہنے لگے کہ جب پنجاب میں ٹرانسپورٹ کھل گئی ہے تو سندھ میں کیوں نہیں کیا وہاں کورونا اجازت لے کر آتا ہے؟۔

چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ نے خطاب میں کہا کہ تاجروں نے 50 روز کاروبار بند رکھ کر حکومت کا ساتھ دیا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ پیر سے چاند رات تک 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔