Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم پاکستان نے 18ہویں ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی کی ہاں میں ہاں ملا دی

ایم کیو ایم پاکستان نے 18ہویں ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی کی ہاں میں ہاں ملا دی
April 13, 2019

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان نے 18 ہویں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی ہاں میں ہاں ملا دی ۔ سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 18ہویں ترمیم سے متحدہ اور عوام کو دھوکا دیا گای ، سندھ میں کوٹہ سسٹم نے صوبہ دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا مُلک کے دو ٹکرے کرنے والوں نے سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کرکے صوبے کے 2 حصے کردیے گئے  ، کوٹہ سسٹم شہری علاقوں میں نفرت پیدا کررہا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  کراچی شدید بحران کا شکار ہے،  پانی کے نام پر شہر میں بات جھگڑے تک جاسکتی ہے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے 27 اپریل کو کراچی کے  باغ جناح میں سیاسی پاور شو کا اعلان بھی کیا  ۔