Monday, September 16, 2024

ایم کیو ایم پاکستان سمیت 12 سیاسی جماعتوں کی پارٹی رجسٹریشن بحال

ایم کیو ایم پاکستان سمیت 12 سیاسی جماعتوں کی پارٹی رجسٹریشن بحال
February 1, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 12 سیاسی جماعتوں کی پارٹی رجسٹریشن بحال کر دی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ایم کیوایم پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی ۔
ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ 60 روز کے اندر کوائف جمع کرانا ضروری نہیں ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپکی متحدہ قومی موومنٹ کونسی والی ہے ۔
فروغ نسیم نے بتایا کہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی جانب سے پیش ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 26 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس بھجوایا، 15 دن میں جواب کا کہا گیا ۔ 10 جنوری کی بجائے 12 جنوری کو تفصیلات پیش کیں لیکن وصول نہیں کی گئیں ۔ ایم کیو ایم کی قانونی لوازمات کی تفصیلات منظور کر کے پارٹی بحال کی جائے ۔
فروغ نسیم نے کہا کہ قانون نیا تھا ہماری غلطی کو درگزر کیا جائے ۔ سینیٹ انتخابات کے لیے امیدوار پارٹی ٹکٹ پر حصہ لینا چاہتے ہیں ۔ الیکشن کمشین نے فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 12 دیگر سیاسی جماعتوں کی پارٹی رجسٹریشن بحال کر دی ۔