Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم پاکستان رہنماؤں کے درمیان اختلافات ختم، آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

ایم کیو ایم پاکستان رہنماؤں کے درمیان اختلافات ختم، آج اہم پریس کانفرنس کرینگے
December 21, 2017

کراچی (92 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے آپس کے اختلافات ختم کر لئے۔ طویل ترین اجلاس میں مل کرچلنے کا عزم کیا گیا۔
آج پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنماوں کا گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا۔
شام پانچ بجے بہادر آباد میں ہونے والا اجلاس رات ڈیڑھ بجے اختتام پذیر ہوا۔
اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فاروق ستار نے کی جبکہ کامران ٹیسوری، ڈپٹی کنوئنیر عامر خان اور فیصل سبزواری بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں رہنماوں نے اختلافات ختم کرنے کا عہد کیا اور کئی اہم فیصلے کئے۔
اس حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔
اجلاس کے بعد فاروق ستار سمیت دیگر رہنماوں نے سیلفی بھی بنوائیں۔