Tuesday, May 21, 2024

جتنے لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے وہ کل سے واپس آئیں گے، فاروق ستار

جتنے لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے وہ کل سے واپس آئیں گے، فاروق ستار
May 6, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) متحدہ پھر متحدہ ہو گئی ،  ٹنکی گراؤنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پی ایس پی چھوڑ کر واپس آنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، تم نے نفرت کے بیج بوئے ، ہم نے محبت کے پودے اگائے ، لیاقت آباد میں دیئے  گئے چیلنج کو قبول کرتے ہیں ۔ فاروق ستار نے پاکستان پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم ٹنکی گراؤنڈ میں نوٹنکی سجا کر چلے گئے ۔ 9ارب روپے کا وسیم اختر نہیں میں حساب دوں گا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے تشدد کی بجائے پر امن سیاست کا اعلان  کر دیا اور کہا کہ ووٹ سے ظلم و زیادتیوں کا حساب لیں گے  ، پنجاب میں الگ صوبے کی آواز اٹھتی ہے تو سندھ میں اس آواز پر تکلیف کیوں ہے ۔ رہنما متحدہ پاکستان خالد مقبول نے کہا کہ لیاقت آباد آمریت کیخلاف  مزاحمت کا مرکز ہے ۔جلسے سے میئر کراچی وسیم اختر ، خواجہ اظہار الحسن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔