Monday, September 16, 2024

ایم کیو ایم پارٹی معاملات چلانے کیلئے 9 رکنی سپریم کونسل کی تشکیل، قائد کی غیرموجودگی میں پارٹی ذمہ داروں کی رہنمائی کریگی

ایم کیو ایم پارٹی معاملات چلانے کیلئے 9 رکنی سپریم کونسل کی تشکیل، قائد کی غیرموجودگی میں پارٹی ذمہ داروں کی رہنمائی کریگی
January 31, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ نے پارٹی معاملات چلانے کیلئے نو رکنی سپریم کونسل تشکیل دے دی۔ ندیم نصرت رابطہ کمیٹی کےمستقل کنوینر ہوں گے۔ سپریم کونسل کی تشکیل کا فیصلہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ہونے والے رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ کونسل میں کنوینر ندیم نصرت، ڈاکٹر فاروق ستار، بیرسٹر فروغ نسیم، سینیٹر نسرین جلیل، کنور نوید جمیل، رؤف صدیقی، بابرغوری، کشور زہرہ اور افتخار حسین قریشی شامل ہیں۔ کونسل ایم کیو ایم قائد کی غیرموجودگی میں پارٹی ذمہ داران وکارکنان کی رہنمائی کرے گی۔