Friday, May 3, 2024

ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر متفق

ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر متفق
July 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایم کیو ایم کے وفد نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملات پر غوروخوض کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں نے تحریک انصاف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ دونوں جماعتیں تحریک انصاف کی حریف تصور کی جاتی ہیں۔