Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم والو تھوڑا صبر کرو !!! تمہاری بھی لوڈشیڈنگ ہونیوالی ہے : وفاقی وزیر

ایم کیو ایم والو تھوڑا صبر کرو !!! تمہاری بھی لوڈشیڈنگ ہونیوالی ہے : وفاقی وزیر
June 24, 2015
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی میں آج اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب خواجہ آصف تقریر کرنے کھڑے ہوئے تو ایم کیو ایم ارکان نے ان پر آوازیں کسنا شروع کر دیں۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی ایم کیو ایم اراکین کو باربار خاموش رہنے کی تلقین کرتے رہے۔ خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ میں صبح سویرے ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا، جواب تو میں ان کو بہت اچھا دے سکتا ہوں۔ ان کی اپنی لوڈشیڈنگ ہونے والی ہے۔ یہ تھوڑا انتظار کریں۔ ایک موقع پر انہوں نے ایم کیو ایم اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تمہیں بتاﺅں گا صبر کرو، ابھی تو تمہیں بہت کچھ پتہ لگنے والا ہے۔