Friday, March 29, 2024

ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدر آباد کیلئے 30 ارب روپے مانگ لئے ‏

ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدر آباد کیلئے  30 ارب روپے مانگ لئے ‏
November 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ایم کیو ایم نے  کراچی اور حیدرآباد کیلئےحکومت سے 30 ارب روپے کے فنڈز کا مطالبہ کر دیا ،  جبکہ پی ٹی آئی نے  منصوبوں کی تفصیل مانگ لی ۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی، عامرخان اور دیگر کی حکومتی کمیٹی سے گزشتہ روز ملاقات   کی اندرونی کہانی کا 92 نیوز نے پتہ لگالیا ، متحدہ کے وفد نے کراچی اور حیدرآباد کیلئے 30 ارب روپے کا مطالبہ رکھ دیا ۔ ایم کیوایم نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کیلئے 25 ارب اور حیدرآباد کیلئے 5 ارب روپے دیے جائیں  جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے فوری قیام کا مطالبہ بھی دہرادیا ۔ حکومتی کمیٹی نے بھی متحدہ سے 30 ارب روپے کیلئے منصوبوں کی تفصیل مانگ لی  ، جس کے بعد ایم کیوایم رہنماء پیر کو منصوبوں کی تفصیل کے ساتھ دوبارہ ملاقات کریں گے  ،متحدہ کی فہرست ملنے کے بعد فنڈز جاری کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔