Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم نے پارٹی رہنما روف صدیقی کی تنظیمی رکنیت معطل کر دی !!! پارٹی اجلاس، جلسے یا اجتماع میں شرکت پر پابندی

ایم کیو ایم نے پارٹی رہنما روف صدیقی کی تنظیمی رکنیت معطل کر دی !!! پارٹی اجلاس، جلسے یا اجتماع میں شرکت پر پابندی
August 9, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم نے پارٹی رہنما روف صدیقی کی تنظیمی رکنیت معطل کر دی ہے۔ روف صدیقی ایم پی اے کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی نے مشترکہ اجلاس کے بعد روف صدیقی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر رو¿ف صدیقی کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق روف صدیقی پارٹی اجلاس، جلسے یا اجتماع میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم بحیثیت رکن سندھ اسمبلی وہ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔