Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم نے ملک میں 20صوبوں کے قیام کے حق میں قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی

ایم کیو ایم نے ملک میں 20صوبوں کے قیام کے حق میں قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی
January 13, 2016
اسلام آباد(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ نےملک میں 20 صوبوں کےقیام کےحق میں قومی اسمبلی میں قراردادجمع کروادی۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نئےصوبوں کےقیام سےحکومتی مسائل کوحل کیاجاسکتا ہے اورعوام کی بہترنمائندگی ممکن ہوگی، اس لئے ملک میں 20 صوبے تشکیل دیئے جائیں۔ واضح رہے کہ قومی اور پنجاب اسمبلی پہلے ہی پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں۔